اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹس میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام عمر فاروقی ہے، بیٹی اور شوہر کیساتھ لی گئی تصاویر بھی جاری کیں
اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے نئے جیون ساتھی کا نام اور تصاویر جاری کر دیں، اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹس میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام عمر فاروقی ہے، بیٹی اور شوہر کیساتھ لی گئی تصاویر بھی جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ شیخ نے مداحوں کو اپنے نئے جیون ساتھی کی شناخت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ خصوصی پوسٹس کی گئی ہیں۔
ان پوسٹس میں آمنہ شیخ نے اپنے شوہر اور بیٹی کیساتھ لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔
2 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے دوبارہ شادی کر لی ہے، اس حوالے سے ان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی گئی ۔
اداکارہ کی جانب سے شادی کی انگھوٹھیوں کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر ان کے ساتھی فنکاروں اور فنکاراوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی۔ تاہم اس وقت کسی کو نہیں معلوم تھا کہ آمنہ شیخ کے شوہر کون ہے۔ اب اداکارہ نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا سے 14 سال کی شادی کے بعد طلاق لے لی تھی۔ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ آمنہ علیحدگی کے بعد سے اپنی بیٹی اور فیملی کے ساتھ امریکہ مقیم ہیں۔ محب مرزا اور آمنہ شیخ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی جو 14 سال برقرار رہی اور دونوں کی ایک ہی بیٹی میسا مرزا ہے۔





Post A Comment:
0 comments: