Navigation

شوہرسے علیحدگی کاانوکھاطریقہ ،خاتون مسلسل 9ماہ تک کیاکام کرتی رہی اورپھرعلیحدہ ہونیکافیصلہ کیا،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے

سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کرکے 9 ماہ تک اس کی

 


ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کرکے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہیں اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔ عکاظ اخبار نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ بیوی کو شبہ ہوگیا تھا  کہ شوہر ان سے منحرف ہو رہے ہیں۔


 شبہ دور کرنے کے لیے مسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہیں اور پھر علیحدگی اور طلاق کی درخواست کردی۔ شوہر نے تنازع سے بچنے کے لیے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔ قانونی مشیر خالد ابوراشد نے واٹس ایپ کی کاپی کرکے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے۔ 



انفارمیشن کرائم کے دائرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔ابو راشد نے کہا کہ شوہر یا بیوی یا باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا۔ خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ 

Share
Banner

Pak Urdu TUbe

Post A Comment:

0 comments: