Navigation

ماں نے جیل سے بیٹے کو نکالنے کیلئے 35 فٹ تک سرنگ کھود ڈالی، یہ واقعہ کہاں پیش آیا




بیٹے کے لیے تڑپتی مامتا نے اپنے لخت جگر کو جیل سے نکالنے کے لیے35 فٹ تک سرنگ کھود ڈالی ،یوکرین کے قریب نائیکو لائف شہر میں 51 سالہ خاتون نے قتل کے الزام میں قید اپنے بیٹے کو جیل سے چھڑانے کے لیے جیل کے قریب ایک مکان کرائے پر لیا اور رات کے وقت بجلی سے چلنے والی موٹرسائیکل پر جیل کے قریب پہنچتی اور خاص آلات سے وہاں زمین کھودنا شروع کرتی۔ خاتون اس کے بعد کا ملبہ باہر نکال کر اسے ٹھکانے لگاتی۔ 


صرف رات کے وقت وہ اپنا کام کرتی اور تین ہفتے کی مسلسل کوشش کے بعد وہ جیل کے احاطے کے اندر پہنچ گئی جہاں سے پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔ خاتون کے مطابق وہ دن کے اوقات میں گھر سے باہر نہیں نکلتی تھی تاکہ کوئی اسے پہچان نہ لے وہ صرف رات کے وقت کھدائی کرتی رہی اور اس نے 10 فٹ گہری اور 35 فٹ طویل سرنگ کھود لی۔ گرفتار خاتون کے گھر سے کھدائی کا دیگر سامان کدال اور بیلچے وغیرہ بھی برآمد ہوئے۔ سوشل میڈیا پر خاتون کے اس اقدام کو اگرچہ سنگین جرم تسلیم کیا جا رہا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ بڑی تعداد میں لوگ اس خاتون کے اس اقدام کو ماں کی مامتا کی تڑپ کہہ رہے ہیں جس نے اپنے بیٹے سے ملنے کی طلب میں اس کو جیل سے نکالنے کے لیے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

Share
Banner

Pak Urdu TUbe

Post A Comment:

0 comments: